شیخ رشید نے جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو پر بیان جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو پر اپنا بیان جاری کردیا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جلیل شرقپوری شریف اور دیانتدار رہنما ہیں،انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نے فون کی آڈیو مختلف ٹکرے جوڑ کر جاری کی، آڈیو جاری کرنے کا مقصد کسی شریف آدمی کی عزت کو نقصان پہنچانا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ جلیل شرقپوری کی عزت پر کسی قسم کا کوئی دھبہ نہیں ہے، حکومت کو اصل تکلیف یہ ہے کہ اس نے پرویز الہٰی کو استعفیٰ کیوں دیا؟۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 17, 2022
یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان بھی بول پڑے، اہم بیان جاری کر دیا