(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی غیاث الدین نے اپنے استعفے سے متعلق وضاحت جاری کردی ۔
تفصیلات کے مطابق لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹ پرویز الٰہی کو دینے یا استعفیٰ دینے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔ان کا کہناتھا کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے،میں نے کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔ان کا کہناتھا کہ میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ غیاث الدین کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ وہ اپنے عہدے استعفیٰ دے سکتے ہیں ،ان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا تھا وہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے پرویز الٰہی کو ووٹ دیں گے ۔جس پر ممبر صوبائی اسمبلی نے اس حوالے سے وضاحت جاری کردی ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو پر بیان جاری کردیا
استعفے سے متعلق لیگی ایم پی اے کا بڑا بیان
Jul 17, 2022 | 18:41:PM