ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، 15 نشستوں کیساتھ سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف15 نشستیں جیت کر پہلے نمبر پر ہے ، مسلم لیگ ن ضمنی انتخابات میں3 نشستیں حاصل کر پائی ہے۔ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 کے تمام 124 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں ،غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے حلقے پی پی 217 سے پی ٹی آئی کے زین قریشی جیت گئے ،پی ٹی آئی کے زین قریشی نے 46963 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی جبکہ مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
اسی طرح ڈی جی خان کے حلقے پی پی 288 سے تحریک انصاف نے دوسری بڑی کامیابی حاصل کی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے سیف الدین کھوسہ 58015 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے عبدالقادر خان نے 32487 ووٹ حاصل کئے۔
ساہیوال کے حلقے پی پی 202میں پی ٹی آئی کے امیدوار محمد غلام سرور نے میدان مار لیاہے،تحریک انصاف کے محمد غلام سرور نے 62 ہزار230 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے نعمان احمد لنگڑیال نے 59 ہزار820 ووٹ حاصل کئے ۔
خوشاب کے حلقے پی پی 83 سے پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان 48475 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائے، آزاد امیدوار آصف بھا نے 41752 ووٹ حاصل کئے ۔ن لیگ کے امیر حیدر 29050 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
شیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 سے تحریک انصاف کے خرم شہزاد ورک کامیاب قرارپائے، انہوں نے 49734 حاصل کئے جبکہ ن لیگ کے میاں خالد محمودنے 32812 حاصل کئے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق بہاولنگر کے حلقہ پی پی 237 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خادم حسین وٹو 61 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے،ان کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب رضا 25 ہزار 227 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقے پی پی 168 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد علی کھوکھر 25 ہزار 685 ووٹ لیکر جیت گئے ،پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان 15081 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔
لاہور کے حلقے پی پی 167 میں تحریک انصاف کا امیدوار کامیاب قرار پائے، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے شبیر گجر 40511 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیرچوہان 26473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
لاہور کے حلقے پی پی 158 سے پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان جیت گئے ،پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان 37463 ووٹ لے کر جیت گئے ،ن لیگ کے رانا احسن 31 ہزار 906 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔
لاہور کے حلقے پی پی 170 سے پی ٹی آئی کے ملک ظہیر عباس جیت گئے، پی ٹی آئی کے ظہیرعباس کھوکھر 24 ہزار688 ووٹ لےکرکامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے امین ذوالقرنین 17 ہزار519 ووٹ لے سکے۔
لیہ کے حلقے پی پی 282 سے پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس خان نے 43 ہزار922 ووٹ لے کر میدان مار لیا،پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد طاہر رندھاوا نے 29726 ووٹ حاصل کئے ۔
مظفر گڑھ کے حلقے پی پی 272 سے پی ٹی آئی کے معظم جتوئی 49 ہزار823 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،مسلم لیگ ن کی زہرہ باسط بخاری 42ہزار 995ووٹ لے سکیں۔
مظفر گڑھ کے حلقے پی پی273 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سبطین رضا نے فتح حاصل کی انہوں نے 52631 ووٹ حاصل کئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے یاسر عرفات جتوئی 46903 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
لودھراں کے حلقے پی پی 224 سے تحریک انصاف کے محمد عامر اقبال نے میدان مار لیا،عامر اقبال نے 69 ہزار881 ووٹ حاصل کئے ، مسلم لیگ ن کے زوار حسین نے 56214 ووٹ حاصل کئے۔
لودھراں کے حلقے پی پی 228 میں آزادامیدوار سید محمد رفیع الدین 45 ہزار20 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ تحریک انصاف کے جاوید خان 38 ہزار338 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
جھنگ کے حلقے پی پی 125 میں پاکستان تحریک انصاف کے اعظم چیلہ نے میدان مار لیا،اعظم چیلہ نے 82 ہزار382 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے فیصل حیات نے 52158 ووٹ حاصل کئے ۔
جھنگ کے حلقے پی پی 127 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار مہر نواز بھروانہ نے 69986 ووٹ حاصل کر کے فتح کو گلے لگایا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے 46825 ووٹ حاصل کیے۔
فیصل آباد کے حلقے پی پی 97 سے پاکستان تحریک انصاف کامیاب قرار پائی، پی ٹی آئی کے علی افضل ساہی 64865 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،پاکستان مسلم لیگ ن کے محمد اجمل نے 51631 ووٹ حاصل کئے
بھکر کے حلقے پی پی 90 سے پی ٹی آئی کے عرفان اللہ نیازی نے 77865 ووٹ لے کر میدان مار لیا۔ن لیگ کے سعید نوانی نے 66 ہزار513 ووٹ حاصل کئے۔
راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کے 62 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر اعوان 14347 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں۔مسلم لیگ ن کے راجا صغیر احمد 14071 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان 20 حلقوں میں ک±ل 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، مردانہ پولنگ سٹیشنز کی تعداد 731، خواتین کے لیے 700 جبکہ 1700 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔