کورونا کا شکار مریم نواز کی صحت کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ خبر انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔ تاہم اب انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم سے سوال کیا کہ میم اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس کے جواب میں مریم نے جواب میں کہا کہ بخار ہے اور گلا خراب ہے، ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللّہ۔
بخار ہے اور گلا خراب ہے ۔ ٹھیک ہو جائے گا انشاءاللّہ۔ بہت شکریہ ♥️???????? https://t.co/rPjjYfWXno
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 16, 2022
مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں طبیعت پوچھنے پر احسن دانش نامی صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور اس دوران انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کیے تھے اور سیاسی ملاقاتیں کی تھیں۔