(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ان دنوں کورونا کا شکار ہوکر قرنطینہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ خبر انہوں نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کے ذریعے دی تھی۔ تاہم اب انہوں نے ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنی خیریت سے آگاہ کیا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم سے سوال کیا کہ میم اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟ جس کے جواب میں مریم نے جواب میں کہا کہ بخار ہے اور گلا خراب ہے، ٹھیک ہو جائے گا ان شاءاللّہ۔
مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں طبیعت پوچھنے پر احسن دانش نامی صارف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی انتخابی مہم چلارہی تھیں اور اس دوران انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں جلسے کیے تھے اور سیاسی ملاقاتیں کی تھیں۔