(ویب ڈیسک) کراچی میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ مون سون بارشیں شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ قائدآباد، بن قاسم، کورنگی، ملیر، لانڈھی، کلفٹن اور ڈیفنس میں بارش ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم ٹی خان روڈ، کیماڑی، ملیر ہالٹ،گلشن اقبال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کا شکار مریم نواز کی صحت کے حوالے سے اہم خبر
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے جاری کردہ بیان میں آگاہ کیا تھا کہ ایک نیا سسٹم کراچی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جس کی وجہ سے 50 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اس ڈپریشن کی وجہ سے کل تک کراچی میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔