پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے خوشخبری سنادی

Jul 17, 2022 | 20:44:PM

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے ہونے والے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے۔

ذرائع نے خبر دی ہے کہ حکومتی ٹیم نے پیٹرول پر 7 روپے کمیشن دینے کی حامی بھرلی ہے۔ جس کے حوالے سے جلد نوٹی فکیشن متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی بھی حامی بھرلی گئی ہے۔ تاہم یہ مارجن 31 جولائی اور 15 اگست کو مساوی اقساط میں پورا کیا جائے گا۔

مزیدخبریں