پنجاب ضمنی انتخابات ؛مسلم لیگ (ن)نے شکست تسلیم کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پنجاب ضمنی انتخابات مسلم لیگ (ن)نے شکست تسلیم کرلی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ دل سے تسلیم کرتا ہوں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی ،عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا۔ملک احمد خان نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی انہوں نے بھی کہا عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 2 نشستوں پر جیت چکی ہے اور15 حلقوں میں برتری حاصل ہے جبکہ 3 حلقوں میں ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات؛ تحریک انصاف نے 2 نشستیں جیت لیں