(ویب ڈیسک)میاں نواز شریف اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے اس موقع پر کہا کہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے کہاکہ ابھی تک رزلٹ آرہے ہیں،مشکل فیصلوں کی وجہ سے ن لیگ کو اٹھانا پڑا ،نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی کہ واضح رزلٹ آنے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے ۔نوازشریف نے شہبازشریف کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں واضح طور پر شکست کے بعد مسلم لیگ نواز کا اعلی سطح کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پارٹی کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اور شہبازشریف میں ٹیلیفونک رابطہ
ن لیگ کو شکست کیوں ہوئی ؟؟نواز شریف نے بتادیا
Jul 17, 2022 | 22:28:PM