پرویز الہٰی ایک ماہ کیلئے نظر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کردیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز الہٰی کی تھری ایم پی او کے تحت نظری بندی کا فیصلہ کیا گیا،پرویز الہٰی ایک ماہ کیلئے کیمپ جیل میں سپرنٹنڈنٹ کے پاس رہیں گے،چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تین مقدمات درج ہیں، لا اینڈ آرڈر کے خدشات کے باعث نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ انٹیلی جینس کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمت گر گئی
دوسری جانب سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی۔
اپیل پنجاب حکومت کی جانب سے بذریعہ چیف سیکرٹری دائر کی گئی ہے،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر حقائق کے منافی فیصلہ دیا۔
پنجاب حکومت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کیا۔
درخواست گزار کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو معطل کیا جائے۔