منی لانڈرنگ،آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت

Jul 17, 2023 | 10:03:AM
منی لانڈرنگ،آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )منی لانڈرنگ،آمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست کی جلد سماعت کی درخواست منظور کر لی گئی ۔
 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت  میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جانب سے بریت کی درخواست پر جلد سماعت کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کر لیا گیا ، احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے درخواست پر سماعت کی، آج ہی شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل مکمل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی نوید سنا دی
شہباز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب نے جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس دائر کیا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے الزامات ثابت نہیں ہوتے ،نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں بھی کہاگیاکہ شواہدنہیں ملے۔