ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیلئے جرمانہ بڑھا دیا گیا ، عدالتی آرڈر جاری

Jul 17, 2023 | 10:42:AM

(24 نیوز )موٹر سائیکل سواروں کیلئے بری خبر ، عدالت نے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ 5 ہزار روپے کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سے متعلق بڑے احکامات جاری کر دیئے ، ٹریفک پولیس اور ایل ڈی اے کو اتوار کو مین بلیوارڈ گلبرگ پر سائیکلنگ کرانیکا حکم دے دیا گیا، جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ پرنسپل ایم اے او کالج اس سائیکلنگ کی قیادت کریں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:دنیا کو نیا فاتح مل گیا
عدالت  کی جانب سے ٹریفک جام کی صورت حال پر سخت اظہار برہمی کیا گیا، ساتھ ہی ٹریفک پولیس کو ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنیکی ہدایت کی گئی، ٹریفک رولز میں ترمیم کرنے ، ہیلمنٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف  بھی کارروائی کی ہدایت کی گئی ۔

مزیدخبریں