ڈالر کتنے کا ہو گیا،انٹر بینک سے بڑی خبر آ گئی

Jul 17, 2023 | 10:44:AM

(24نیوز)روپے کی قدر پھر کم ہونے لگی ،انٹر بینک میں امریکی ڈالرپھر مہنگا ہو گیا۔  
انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 41 پیسے مہنگا ہوگیا  ،انٹربینک میں ڈالر 278 روپے سے تجاوز کرگیا،  انٹر بینک میں ڈالر 277.59 روپے سے بڑھ کر 279 روپے کا ہوگیا،ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے

یاد رہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز  بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 13 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کاپہلاروزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغازپرمثبت آغاز ہوا، 100انڈیکس میں 131پوائنٹس کااضافہ ہو گیا،100انڈیکس 45199کی سطح پرپہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، پرویز الٰہی کیلئے بری خبر آ گئی

 اوپن مارکیٹ میں یورو 9 روپے اضافے سے 314 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 11 روپے اضافے سے 372 روپے ،اماراتی درہم 80 پیسے اضافے سے 77.50 روپے پر آگیا جبکہ سعودی ریال 1 روپے 30 پیسے اضافے سے 74 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں