11 بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 17, 2023 | 11:19:AM
11 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منی لانڈرنگ اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت،شہباز شریف سمیت دیگرملزمان کی بریت کی درخواست جلد سماعت کیلئے منظور،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب ، آج شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل مکمل کریں گے۔
چودھری پرویز الہٰی کو ایک ماہ کے لیے 3ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹی فکیشن کے مطابق پرویزالہٰی پی ٹی آئی کے سرکردہ رکن ہیں ، جس کے پیش نظر امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے،لا اینڈ آرڈر کے خدشات کے باعث نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ ،محسن نقوی نے دل کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا،محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ، سٹی سکین ، ایکسرے روم ، فلورو سکوپی اور دیگر شعبوں کا معائنہ بھی کیا ۔
بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی،انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بحریہ اپنی غفلت سے ہر5سال میں ایک جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسر کھو دیتی ہے،2014کے 7ماہ میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران اور جوان ہلاک ہوئے،زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: