(24 نیوز) بھارتی فوج آئے روز دنیا بھر میں جگ ہنسائی کی وجہ بنتی رہتی ہے اور اب بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ بن گئی ہے جس کا اعتراف بھارتی اخبار نے خود کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار’’انڈیا ٹو ڈے ‘‘ کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہےجس کے مطابق سن 2ہزار سے لے کر اب تک بھارتی بحریہ 26 بڑے حادثات کا شکار ہو چکی ، بھارتی بحریہ اپنی غفلت سے ہر5سال میں ایک جنگی جہاز اورہر 2سال میں ایک تربیت یافتہ افسر کھو دیتی ہے،زیادہ تر حادثات کپتان کی غفلت، غیر معیاری دیکھ بھال اور ناکافی تربیت کے باعث پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیلمٹ نہ پہننے والے ہو شیار،2 ہزار نہیں اب بڑا جرمانہ ہو گا،عدالتی آرڈر جاری
2014کے 7ماہ میں 11 حادثات میں بھارتی بحریہ کے 21افسران و جوان ہلاک ہوئے،8مارچ2023کو بھارتی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں ڈوب کر تباہ ہوا،18جنوری 2022 کو آئی این ایس رنویر پر دھماکے کے نتیجے میں 3سیلر ز ہلاک ہوئے ،اکتوبر 2017میں واحد بھارتی نیوکلئیر سَب میرین غفلت کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی،فروری 2014 میں بھارتی سَب میرین سندھورَتنا میں آگ لگنے سے 2 افسران سمیت 7 سیلرز جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
رپورٹ کے مطابق سَب میرین حادثے کے نتیجے میں بھارتی نیول چیف ڈی کے جوشی کو استعفیٰ دیناپڑا تھا،گزشتہ 6 برسوں کے دوران پاکستان 4 مرتبہ بھارتی آبدوزوں کا پاکستانی پانیوں میں سُراغ لگا کر بھارتی بحریہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھ چکا ہے، جس پر بھارتی عوام سوال کر رہی ہے کہ کیا حادثات کا شکار بھارتی فوج چین یا پاکستان سے لڑ بھی پائے گی؟