ملتان؛دریا چناب کے کنارے آباد بستیاں زیر آب آ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عون عباس)ضلع ملتان میں دریا چناب کے کنارے آباد علاقے سیلاب کی زد میں آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں دیہی علاقوں کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہیڈ محمد والا کے قریب فصلیں مکانات زیرآب آگئیں، سیلاب میں گھیرے شہری انتظامیہ کے منتظر، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہمارے رقبے سیلاب کی زد میں ہیں اور مکانات کے چاروں طرف پانی ہے،موجودہ سلابی صورتحال کی وجہ سے بہت نقصان ہوا، ہم انتظامیہ کے منتظر ہیں مگر اب تک ہمیں سیلابی صورتحال سے نکالنے کے لیے کوئی نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں :دریائے چناب میں پانی کی سطح آہستہ آہستہ کم ، دریائے ستلج میں اضافہ ہو گیا