پنجاب میں مجرم آزاد گھومنے لگے،اعدادوشمار نے تہلکہ مچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی )کرائم کنٹرول کیسے ہوگا؟پولیس سے کریمینلز تو پکڑے نہیں جارہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں خطرناک اشتہاریوں کی بڑی تعداد آزاد گھومنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پورے پنجاب میں امن و امان سے متعلق پولیس کارکردگی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1لاکھ88ہزار اے اور بی کیٹگری کے اشتہاری کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں پولیس ملزمان کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے ، لاہور میں قتل، اقدام قتل،ڈکیتی،اغوا برائے تاوان کے1123 ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ، صوبہ بھر میں 15ہزار977 خطرناک اشتہاری تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی بحریہ عوام پر بوجھ ،حادثات کی دکان بن گئی
لاہور میں میں فراڈ،لڑائی جھگڑے،مالی نقصان سمیت دیگر بی کیٹگری کےمقدمات کے33ہزار175اشتہاریوں کو پولیس گرفت میں نہ لا سکی،صوبہ بھر میں بی کیٹگری کے1لاکھ 72ہزار اشتہاری پولیس کی پہنچ سے دور ہیں،کریمنلز کو گرفت میں لانے کےلئے مختلف ایپس کی موجودگی کےباوجود اشتہاری پولیس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہیں،آئی جی پنجاب کی ہدایات کے باوجود اشتہاریوں کی گرفتاری میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا۔