انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم، مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے متعلق خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کرائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حقائق پر مبنی سروے اور معلومات کیلئےنجی فرمز کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جو امیدواروں کی حلقوں میں موجودہ ساکھ سے متعلق رپورٹس مرتب کریں گی۔
یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
ذرائع سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بری ساکھ والے امیدواروں کی جگہ متبادل امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ یہ بھی جانچا جائے گا کہ قومی و صوبائی اسمبلی میں کتنی نشستیں حاصل ہوسکیں گی اور رپورٹ مرتب کی جائے گی جبکہ یہ سروے آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل کرکے پنجاب کی قیادت کے حوالے کیاجائے گا۔
اس کے بعد پنجاب قیادت رپورٹ سفارشات کیساتھ اعلیٰ لیگی قیادت کو پیش کرے گی اور اسی سروے کی بنیاد پر ہی دیگر جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔