(24نیوز)پی ٹی آئی کی سیاست میں بڑا دھچکا ،سابق سینئر رہنما و وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے عمران خان کا آخری قلعہ بھی مسمار کردیا،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے اپنی نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھ دی۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کےنام سے نئی سیاسی جماعت تشکیل دے دی ہے،سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی کے محمود خان،سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیراشتیاق ارمڑ سمیت 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو بھی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا ہےکہ 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں جو کہ بہت جلد پارٹی کا باقاعدہ حصہ بننے کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی نے خاتون کو راتوں رات امیر بنا دیا
ذرائع کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کے انہوں نے 13 کے پی کے اسمبلی کے منتخب ممبران سے پارٹی کا حصہ بننے کی درخواست کی جن میں سے 06 نے معذرت کی ہے جبکہ باقی پارٹی کا حصہ بننے پر رضا مند ہو گئے۔
سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے بھی اس سلسلے میں ملاقات کی گئی اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ،لیکن ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں میری حمایت نہیں کی اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا تھا، میرے ساتھ بھی برا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کتنے کا ہو گیا،انٹر بینک سے بڑی خبر آ گئی
واضح رہے کہ پرویز خٹک چئیرمین پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی رہے ہیں اور حال ہی میں 09 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔