(24 نیوز ) کراچی میونسپل کارپوریشن کا پہلا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کا پہلا اجلاس شروع ہوا لیکن اجلاس شروع ہوتے ہی جماعت اسلامی کے اراکین نے نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی، میئر کراچی نے ارکان کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ نعرے بازی کرنے والوں کو کراچی کے عوام دیکھ رہے ہیؓں ، پی پی اور جماعت اسلامی کے اراکین میں ہاتھا پائی بھی ہوئی