03 بجے کی ہیڈلائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1۔۔سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہیٰ کوگرفتار نہ کرنے کا حکم معطل،لاہور ہائیکورٹ کےدو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا،پرویز الہیٰ کو یکم اگست کیلئے نوٹس جاری،ایڈووکیٹ جنرل نےمؤقف اختیار کیا،سنگل بینچ کا حکم خلاف قانون اور انصاف کے منافی ہے،پرویزالہٰی کووہ بھی ریلیف دیاجس کی استدعاہی نہیں کی گئی تھی۔
2۔۔خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا قلعہ مسمار،چیئرمین پی ٹی آئی کا ریاست مخالف بیانیہ پارٹی کو لے ڈوبا،سابق وفاقی وزیر پرویزخٹک نے نئی سیاسی پارٹی کا اعلان کردیا،پی ٹی آئی پارلیمینٹرینز کے نام سے پارٹی کا باقاعدہ اعلان، سابق وزیراعلیٰ محمود خان بھی نئی سیاسی جماعت میں شامل،پی ٹی آئی کے 57 سابق ارکانِ اسمبلی کا پرویز خٹک کی حمایت کا اعلان۔
3۔۔کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی،آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا،شہر بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب۔
4۔۔امریکا کی کئی ریاستوں میں بدترین گرمی کی پیشگوئی،فلوریڈا،کیلی فورنیا،واشنگٹن کیلئے الرٹ جاری،کیلی فورنیا کی ڈیتھ ویلی میں پارہ54 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،ڈیتھ ویلی میں اس سے قبل 1913 میں 56اعشاریہ 7سینٹی گریڈ درجہ حرارت ہوا تھا۔
5۔۔گال ٹیسٹ میں قومی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،ٹاپ آرڈر فلاپ،،پہلی اننگز میں پاکستان کے5 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے،اوپنرعبداللہ شفیق19اورامام الحق ایک رن بنا کرآؤٹ،شان مسعود39،کپتان بابراعظم13اورسرفرازاحمد17رنزبناکرچلتے بنے۔