گزشتہ حکومت نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں:مریم اورنگزیب

Jul 17, 2023 | 16:30:PM

(24 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں  کانفرنس کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب   کا کہنا تھا  کہ  پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی،پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سری لنکا جیسی صورتحال تک پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی،350ڈیم بنانے والوں نے عوام کوڈیم فول بنایا، گزشتہ حکومت نے ملک دشمنی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  چیئرمین پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیا ، کرسی جاتے دیکھ کر معیشت کے ساتھ دشمنی کرکے چلتے بنے اور ملک کے ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ  جب موجودہ حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کی جانب گامزن تھا،معیشت تباہ حال تھی،موجودہ حکومت کو مختصر ترین مدت میں بے پناہ چیلنجز کا سامنا تھا،اتحادی حکومت نے ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے  اہم کام کئے، وزیراعظم شہبازشریف نے خارجہ پالیسی کو بحال کیا اور ملک دوبارہترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

حکومت کارکردگی پر مریم اورنگزیب نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے اور گزشتہ حکومت کےپہلے14ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو بہتری ہی بہتری نظر آئے گی،موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے ملک میں کارخانے چل پڑے ہیں،  روس سے سستے تیل  اور آزربائیجان سے سستی گیس  کا بھی معاہدہ کیا  گیا ہے تاکہ عام عوام کو ریلیف مل سکے،حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور اسمبلیاں تحلیل کر کے 90 روز کے اندر انتخابات کو یقینی بنانے کے اقدامات کرے گی۔

مزیدخبریں