ایف آئی اے کا غیرقانونی قرضہ ایپس کیخلاف کارروائی کا دائرہ کار وسیع

Jul 17, 2023 | 16:46:PM

(طیب سیف) وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف آئی اے‘ نے غیر قانونی قرضہ ایپس چلانے والے مشکوک افراد کیخلاف سخت ایکشن لینے کا عزم ظاہر کیا ہے اور ان کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے اس امر کا اظہار راولپنڈی کے محمد مسعود نامی شخص کی مبینہ خودکشی کے بعد ایک بیان میں کیا ہے۔ خودکشی کرنے والے کو قرضہ ایپ کے افسران کی طرف سے ہراسگی کا سامنا تھا۔

راولپنڈی کے ایک 40 سالہ رہائشی محمد مسعود نے اس ہفتے خودکشی کر لی کیونکہ وہ مختلف موبائل قرضہ ایپس سے لیا گیا قرض لوٹانے میں ناکام ہو گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایپس کے افسران انہیں روزانہ کی بنیاد پر دھمکیاں دیتے تھے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: 13 ہزار لون 7 لاکھ سود کی رقم! آن لائن ایپس کس طرح سادہ لوح مجبور شہریوں کو لوٹتی ہیں؟

خیال رہے کہ ایف آئی اے نے اب تک غیر قانونی قرضہ ایپس کیخلاف 74 انکوائریاں کیں جس کے بعد تین کمپنیوں کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

اسی طرح ایف ائی اے نے 17 افراد کو گرفتار کرکے 30 اکاؤنٹ بلاک کیے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے 5 کمپنیوں کے دفاتر بھی سیل کیے۔

مزیدخبریں