(ویب ڈیسک) بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ نشانور نے فلمی دنیا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا پھر جسم فروشی کے کاروبار سے منسلق ہو کر ایڈز کی بیماری میں مبتلا ہو گئیں جو ان کی موت کا سبب بن گئی۔
فلمی دنیا میں گلیمر اور چمک دھمک ہی نہیں ہے اس مقام پر پہنچنے کیلئے اور پھر اسی مقام کو برقرار رکھنے کیلئے اداکاری کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کرنا پڑنا ہے، مداح اپنے ستاروں کی کامیابیوں سے تو متاثر ہوتے ہیں لیکن وہ اس بات سے لاعلم ہوتے ہیں کہ ان کے پسندیدہ اداکاروں کو پردے کے پیچھے کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خوفناک حد تک رومانٹک ڈرامہ ، کیا ڈرامہ ہے میں دلچسپ تبصرہ
بھارتی میڈیا نے اسی طرح ہی ایک ایسی اداکارہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ہے جس کا سفر فلمی دنیا سے شروع ہو کر جسم فروشی کے کاروبار سے ہوتا ہوا ایڈز کی بیماری کے باعث موت پر اختتام پذیر ہوا۔ بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ نشانور کا شمار 80 کی دہائی کی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے سپرسٹار رجنی کانت، کمل ہاسن سمیت بالی ووڈ سینیئر اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ بھی کام کیا تھا۔
علاوہ ازیں اداکارہ نشانور نے تامل، ملیالم اور تیلگو فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے خوب دولت اور شہرت سیمٹی لیکن آخر میں ان کا انجام انتہائی دردناک ہوا۔ اپنی خوبصورتی اور عمدہ اداکاری کی وجہ سے لاکھوں کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کر جانے والی اداکارہ کا برا وقت تب شروع ہوا جب ان کو فلموں میں کام ملنا کم ہو گیا اور ایک وقت آیا جب انہوں نے بالکل کام نہ ملنے کے باعث فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار البیلا کو مداحوں سے بچھڑے 19 برس بیت گئے
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشکل حالات میں جب نشا کی ساری جمع پونجھی ختم ہو گئی تب ان کے گھر والوں اور دوست احباب نے ان کی کوئی مدد نہ کی، ایسی صورتحال میں ایک پروڈیوسر نے مبینہ طور پر ان کو جسم فروشی کے دھندے میں دھکیل دیا جس کے بعد کافی عرصہ تک غائب رہیں۔
کئی سالوں بعد اداکارہ ایک درگاہ کے باہر انتہائی تشویش ناک حالت میں سوئی ہوئی ملیں، وہ شدید بیمار تھیں اور ان کی حالت خراب تھی۔ ایسے میں مسلم منیترا نامی ایک این جی او نے ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرایا جدھر ان میں ایڈز کی تشخیص ہوئی۔ وہ اس بیماری سے لڑتے لڑتے بلآخر 2007 میں صرف 44 برس کی عمر میں علاج کے دوران ہی انتقال کر گئیں۔