پرویز خٹک کی پارٹی میں کس کس نے شمولیت اختیار کی؟ بڑے نام سامنے آگئے

Jul 17, 2023 | 17:56:PM
پرویز خٹک کی پارٹی میں کس کس نے شمولیت اختیار کی؟ بڑے نام سامنے آگئے
کیپشن: پرویز خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں 57 سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شمولیت اختیار کی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شامل ہونے والے رہنماﺅں کے نام سامنے آگئے ۔


تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی جو سب سے بڑی وکٹ گرائی وہ سابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہے جن کی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز میں شمولیت پی ٹی آئی کیلئے بڑا دھچکا تصور کی جارہی ہے، محمود خان کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی مزید وکٹیں گرنے کا بھی امکان ہے۔


 ان کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی ،سابق وزیر اشتیاق ارمڑ ، سابق وزیر ضیا اللہ بنگش ،سابق ایم پی اے ارباب وسیم ،ملک واجد، آغا اکرام اللہ گنڈاپور، غزن جمال، احمد حسین، احتشام جاوید ، سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر آسیہ اسد نے بھی پرویز خٹک کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی۔


  ڈی آئی خان سے سابق رکن قومی اسمبلی یعقوب شیخ، مالاکنڈ سے پیرمصور شاہ اور مانسہرہ سے سابق ایم این اے صالِح محمد بھی پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا حصہ بنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا آخری قلعہ بھی مسمار،پرویز خٹک نے اپنی جماعت بنالی