(24 نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، فی تولہ 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 2ڈالر مہنگاہوکر 1957 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہونے کا بھی مقامی صرافہ بازار میں اثر ہوا۔ ملک میں ایک تولہ سونا 1600 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 1371 روپے اضافے سے 1 لاکھ 84 ہزار 156 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر پاکستان کی بڑی کامیابی، منافع ڈبل ہو گیا
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے پر ہی برقرار ہے۔