’تحریک اںصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے لیکن اسی دوران مردان سے سابق ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے اپنے بارے میں گردش کرنیوالی اسی قسم کی خبروں کی تردید کی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی افتخارعلی مشوانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے، عمران خان اور پارٹی سے ناطہ توڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یہ بھی پڑھیے: پرویز خٹک کی پارٹی میں کس کس نے شمولیت اختیار کی؟ بڑے نام سامنے آگئے
ان کا مزید کہنا تھا ’پرویز خٹک گروپ میں جانے کیلئے نا مُجھے کسی میٹنگ میں کال کیا گیا ہے نہ میرا کسی سے رابط ہوا ہے، اپنے کپتان کیساتھ حقیقی آزادی کی جنگ بطور ’فرنٹ لائن‘ کھلاڑی کے لڑوں گا‘۔