وفاقی حکومت کے سعودی عرب سے 2ارب ڈالرز ملنے کے بعد اہم فیصلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نے سعودی عرب سے 2ارب ڈالرز ملنے کے بعد اہم فیصلے کئے ہیں،سعودی مشن کیلئے درآمدی گاڑیوں کی فروخت پرٹیکس چھوٹ کی مدت میں کمی کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی2 ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیاہے،ٹیکس چھوٹ مدت میں ایک سال کمی خصوصی کیٹیگری کے تحت دی جائے گی،گاڑیوں کی فروخت پرٹیکس چھوٹ کی مدت3سے کم کرکے2 سال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ڈالر کے بعد سونا بھی مہنگا ، خریدار پریشان
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گاڑیاں 2 سال کے اندر فروخت کرنے پر100 فیصد ٹیکس ہوگا ،درآمدی گاڑیاں 2 سال کے بعد فروخت کرنے پر ٹیکس چھوٹ ہوگی ،اس سے قبل3سال کے بعد گاڑی کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ کی سہولت تھی،اطلاق سعودی سفارتخانے اسلام آباد اور پاکستان میں قونصلیٹ جنرل پر ہوگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی سفیرنے ٹیکس چھوٹ کی مدت میں کمی کی درخواست کی تھی،ریاض ایئر لائن کو پاک سعودی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری بھی دیدی گئی،سعودی فلائی عدیل کو بھی پاک سعودی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری دیدی گئی،وفاقی کابینہ سے 3 الگ سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز خٹک کی پارٹی میں کس کس نے شمولیت اختیار کی؟ بڑے نام سامنے آگئے