(24 نیوز) وفاقی وزیر چوہدری احسن اقبال نے نارروال کے مقامی کالج میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو بہترین تعلیم اور بہترین ہنر فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان سو برس کا ہوگا تو دنیا کے ساتھ اول معیشت میں کھڑا ہوگا۔
احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 2013ء میں سولہ سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لوگ مایوس ہو کر پاکستان چھوڑ کر جا رہے تھے، ہم نے جب پانچ سال محنت کی سی پیک جیسا منصوبہ کامیاب ہوگا، محنت کے بعد ملک کو دوبارہ بحالی کی طرف کھڑا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’تحریک اںصاف میری پہلی اور آخری پارٹی ہے‘
وفاقی وزیر نے کہا کہ محنت سےآئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا ہے، پانچ سال کے بعد چین کی طرف سے ساڑھے تین ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔
انہوں نے حاضرین سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ اگلے انتخابات میں کیا اپ اس عمل کے تسلسل کو ووٹ دیں گے؟ یا پھر آپ کسی اناڑی کو لا کے برباد کر دیں گے جیسے 2018ء میں کیا۔