ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز اور ان کی عمروں کا ڈیٹا جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کے 20 جون تک کے ڈیٹا کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ 66 ہزار 874 ہو گئی جن میں مرد ووٹر کی تعداد 6 کروڑ 80 لاکھ 99 ہزار 615 جبکہ خواتین ووٹرذ کی تعداد 5 کروڑ 79 لاکھ 67 ہزار 259 ہے اور اس تناسب سے ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 54.02 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 45.98 فیصد ہے۔
اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 387 ہے، پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 16 لاکھ 6 ہزار 378، سندھ میں 2 کروڑ 65 لاکھ 29 ہزار 136 ہے۔
خیبر پختونخواء میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 21 ہزار 211 ، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 52 لاکھ 74 ہزار 761 ہے۔
اسلام آباد میں مرد ووٹرز کی شرح 52.51 فیصد اور خواتین کی 47.49 فیصد ہے، پنجاب میں مرد ووٹرز کی شرح 53.64 اور خواتین کی 46.35 فیصد، سندھ میں مرد ووٹرز کی شرح 54.23 اور خواتین کی 45.77فیصد ہے جبکہ خیبرپختونخواء میں مرد ووٹرز کی شرح 54.56 اور خواتین کی 45.44 فیصد اور بلوچستان میں مرد ووٹرز کی شرح 56.17 اور خواتین کی 43.83 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کون ہوگا نگران وزیراعظم؟ شہباز شریف نے مشاورتی عمل شروع کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹرز کی عمروں کا ڈیٹا بھی جاری کیا جس کے مطابق 18 سے 25 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 35 لاکھ 26 ہزار 34 ہے جبکہ 26 سے 35 سال کے ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 26 لاکھ 70 ہزار445 ہے۔
اسی طرح 36 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 66 ہزار 976، 46 سے 55 سال تک کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 81 لاکھ 19 ہزار 968، 56 سے 65 سال کے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 635 ہے۔ 66 سال سے بڑے ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار 816 ہے۔
الیکشن کمیشن نے ووٹرز کا 20 جون تک کا ڈیٹا جاری کیا ہے اور عام انتخابات کیلئے ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جولائی ہے۔