(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی ہے،اسی طرح مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخواء میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے جبکہ خیبرپختونخواء کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شام یا رات میں پشاور، کوہاٹ، دیر، سوات، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے برعکس پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا لیکن شام یا رات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے: رواں ہفتہ مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ شام یا رات میں بارکھان، قلات، آوران اور خضدار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کراچی اور گرد و نواح میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔اسی طرح گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔