پرویز الٰہی نے جو سٹینڈ لیا ہے ان کو سلام کرتا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نے چودھری پرویز الٰہی کی نظربندی پر کہا ہے کہ پرویز الٰہی جو سٹینڈلے گئے ہیں میں تو ان کو سلام کرتا ہوں۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ایک تو ملک میں قانون ختم ہو گیا ،ساتھ اخلاقیات بھی ختم ہو گئی ہے،یعنی کہ آپ قانون توڑتے ہیں تو کوشش بھی نہیں کرتے بتانے کیلئے کہ آپ قانون توڑ رہے ہیں۔
ان کا کہناتھا کہ پرویز الٰہی جو سٹینڈلے گئے ہیں ان کو سلام کرتا ہوں،جس عمر میں ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس طرح جیل میں رکھا گیا ہے ،میں تو حیران ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ جن کو میں اپنی پارٹی میں نظریاتی سمجھتا تھا،وہ ایسا پریشر نہیں لے سکے اور جو باہر سے آیا ہے وہ پارٹی کیلئے اس طرح کا سٹینڈ لے گیا،میں تو سلام کرتا ہوں،ان کا کہناتھا کہ 14 مئی کو سپریم کورٹ آئین کے مطابق الیکشن کا اعلان کرتا ہے،حکومت اس کی پرواہ ہی نہیں کرتی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر پرویز خٹک کیلئے اہم پیغام جاری کردیا