اداکارہ مہر بانو کی تصاویر نے سوشل میڈیا پرآگ لگا دی

Jul 17, 2023 | 22:16:PM

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی جانی مانی اداکارہ مہربانو نے نیویارک سے تہلکہ خیز تصاویر جاری کردیں۔
 حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے انکے شوہر معروف پروڈیوسر، ڈائریکٹر شاہ رخ کاظم کے ہمراہ نیویارک سے تصاویر جاری کی گئی جس میں انکا بولڈ لک موضوعِ بحث بن گیا۔
 لوئس ووٹن کے جینزسکرٹ اور کراس باڈی بیگ کے ساتھ نیلے رنگ کے ٹاپ میں اداکارہ کا بولڈ لک سوشل میڈیا پر چھاگیا،تصاویر میں انہیں نیویارک کے دلکش مقامات کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔


مہربانو نے کیپشن میں لکھا کہ میرے پاﺅں جلے ہوئے اور زخمی ہیں مگر پھر بھی یہ مجھے چلنے سے نہیں روک سکتے،مداحوں کی جانب سے جہاں انکی تصاویر کو پسند کیا جا رہا ہے وہیں ان کے بولڈ لباس نے بھی آگ بھڑکانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی نے نئی سیاسی جماعت بنانے پر پرویز خٹک کیلئے اہم پیغام جاری کردیا

مزیدخبریں