(بابر شہزاد ترک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
سپیشل سیکرٹری قومی صحت ڈویژن مرزا ناصر الدین کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل قومی کمیشن برائے انسانی ترقی مقرر کیا گیا ہے، مرزا ناصر الدین سیکرٹریٹ گروپ گریڈ22 کے افسر ہیں۔
دریں اثناسول سروسز اکیڈمی لاہور میں تعینات اِن لینڈ ریونیو سروس، گریڈ19 کے عاصم آفتاب کی خدمات ایف بی آر کو واپس کر دی گئی ہیں،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ”جلدی سے ٹینکیاں بھروا لیں“آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بڑے بحران کا خدشہ ظاہر کردیا