ماں کے سوتے ہوئے کم عمر بچے کی شیر خوار بہن کو سلانے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چین میں ماں کے سوتے ہوئے کم عمر بچے کی شیر خوار بہن کو سلانے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی چینی بچے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمانی بجلی گرجنے سے شیر خوار بہن کے جاگ جانے پر کم عمر بچہ اسے سلانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ویڈیو میں محبت اور معصومیت بھرے حال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں کم عمر بچہ اپنی شیر خوار بہن کو چپ کرانے اور سلانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے حالانکہ ان کی ماں اسی بستر پر نیند کے مزے لے رہی ہوتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقع چین میں پیش آیا جدھر آسمانی بجلی کی گرج سے شیر خوار بچی نیند سے بیدار ہو گئی لیکن ماں کو جاگ نہ آئی، بچی بیدار ہوتے ہی رونے لگ پڑی جس پر اس کا کم عمر بھائی جو پہلے ہی جاگ رہا تھا اس کو چپ کرا کر سلانے کی کوشش کرتا ہے۔
A caring older brother comforted his little sister and helped her fall back asleep after the sound of thunder startled them awake, and then covered their mother with a blanket. pic.twitter.com/BvvWZqvYPG
— People's Daily, China (@PDChina) July 14, 2023
چین کے شہر چانگشا کے ایک گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں اس دلفریب منظر کو محفوظ کر لیا جس کو بعد میں سوشل پر شیئر کیا گیا جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔