(عامرشہزاد)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی پارٹی جس نے سب سے ووٹ لیا ہے اس پر پابندی کی باتیں اور عجیب وغریب ہے، پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سپریم کمانڈ پوسٹ کوہاٹی گیٹ کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ محرم الحرام امن وامان سے گزر رہا ہے، تمام محکمے مل کر کام کر رہے ہیں، سکیورٹی فراہم کرنا کے پی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو دہشت گردی کا سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے، فوج اور پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ہے، ہماری فوج ، پولیس اور عوام کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، انشاءاللہ ہمیں پورا یقین ہے جس طرح ہم نے پہلے اپنے صوبے میں امن قائم کیا تھا اسی طرح اب بھی امن قائم کریں گے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کوئی کمپرومائز نہیں ہے ۔
فارم 47 کے تحت جو لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ مینڈیٹ چوری کرکے بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ ایسی باتیں کریں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائیں گے ،سیاسی پارٹی جس نے سب سے ووٹ لیا ہے اس پر پابندی کی باتیں اور عجیب وغریب بیانات جو ہیں ہمارے ملک کے چیلجز کچھ اور ہیں آپ یہ بتاوکہ آپ سے پیٹرول کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی ہیں مہنگائی ، ڈالر معشیت ، امن وامان کنٹرول نہیں ہو رہا ہے ،آپ کو چاہیے کہ آپ ان پر فوکس کریں ، پی ٹی آئی پر کسی کا باپ بھی پابندی نہیں لگاسکتا، روزانہ ایک نیا بیان آجاتا ہے یہ اس لائک نہیں ہیں کہ ان کا جواب بھی دیا جائے ۔، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ا نہوں نے آئین کے مطابق فیصلہ دیا اور آئین کو اس ملک میں اسٹبلش کیا ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے حق میں نہیں، اسمبلی میں اس پر بات کریں گے، ایڈہاک ججز لینے کے بجائے میرٹ پر ججز کی تقرری ہونی چاہیے۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں کی فہرست تبدیل کرنے کا فیصلہ