لامین یمال کی اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

Jul 17, 2024 | 00:10:AM
لامین یمال کی اپنی گرل فرینڈ کیساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپین کےسٹار فٹبالر لامین یمال کی اپنی گرل فرینڈ الیکس پیڈیلاکے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پردھوم مچادی۔

یورو کپ 2024 میں شاندار کرکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپین کے نوجوان فٹبالر 17 سالہ لامین یمال ان دنوں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف اسپین کی جانب سے پہلا گول کرنے والے کھلاڑی لامین یمال تھے جنہیں اس گول کے بعد نہ صرف خوب پذیرائی ملی بلکہ انکے بارے میں یہ کہا جانے لگا کہ مستقبل کے سپر  سٹار ہیں، فائنل میں بھی انگلینڈ کیخلاف ایک گول لامین یمال کی مدد سے کیا گیا تھا۔

لامین یمال کی میچ کے بعد اپنی گرل فرینڈ ٹک ٹاک سٹار الیکس پیڈیلا کے ساتھ گراؤنڈ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

 ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ الیکس پیڈیلا نے اپنے گلے میں لامین یمال کا میڈل پہن رکھا ہے اور وہ ٹرافی کو دیکھ رہی ہیں،لامین یمال کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے پر الیکس پیڈیلا کے سوشل میڈیا فالوورز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور ٹک ٹاک پر انکے فالوورز کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، بارسلونا کی رہائشی الیکس پیڈیلا کے انسٹاگرام پر بھی 20 ہزار کے قریب فالوورز ہیں۔

لامین یمال کے والد منیر نصراوی کو بھی یورو کپ کے فائنل میں سپین کی فتح کے بعد اپنے بیٹے کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا، انہوں نے دی ٹیلی گراف سے گفتگو میں کہا کہ آپ تصور نہیں کر سکتے کہ مجھے اپنے بیٹے پر کتنا فخر ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ میسی سے بھی بڑا فٹبالر بنے گا۔

لامین یمال کو ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا تھا، یوروکپ فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف فائنل سے ایک روز قبل ہی اپنی 17 ویں سالگرہ منائی تھی۔

 یاد رہے کہ پیر کو جرمنی کے شہر برلن میں سپین اور انگلینڈ کے درمیان کھیلئے گئے یوروکپ 2024 کے فائنل میں سپین نے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دیکر سب سے زیادہ 4 مرتبہ یورو کپ جیتنے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ کو ٹی 20 کی کپتانی کیلئے پانڈیا کے بجائے نیا آپشن مل گیا