عمان میں ساحل کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا، عملے کے 16 ارکان لاپتہ

Jul 17, 2024 | 08:45:AM

(ویب ڈیسک)عمان کے ساحلی علاقے کے قریب کموروس کے پرچم والا آئل ٹینکر الٹ گیا، جس کے باعث عملے کی 16 لاپتہ  افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے  مطابق عمان کے پانیوں میں الٹنے والے ٹینکر میں  16 رکنی عملہ لاپتا ہے، عملے میں 13 افراد بھارتی باشندے ہیں جبکہ  تین کا تعلق سری لنکا سے ہے،ڈوبنے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

 عمان کی میریٹائم ایجنسی نے بتایا کہ 110 میٹر لمبا تیل بردار جہاز عمان کی بندرگاہ دُقم سے یمن کی بندرگاہ عدن جارہا تھا، حادثے کا سبب معلوم نہیں ہوسکا جبکہ حادثے کے مقام پر سمندری طوفان کی اطلاع بھی نہیں تھی۔

"پریسٹِج فالکن" نامی جہاز پر کوموروز کا پرچم نصب تھا۔ اس قدم کے چھوٹے تیل بردار جہاز عام طور پر کم فاصلوں تک تیل کی ترسیل کے لیے بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امام حسینؓ کی شہادت نے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے ، آزمائشوں میں ثابتِ قدم رہنے کا درس دیا: صدر مملکت

یہ جہاز پیر کو عمانی بندرگاہ دُقم سے 25 ناٹیکل میل دور جنوب مشرقی پانیوں میں پلٹا تھا۔ عمان کی میریٹائم ایجنسی نے یہ صراحت نہیں کی کہ اس جہاز کے پلٹنے سے تیل کا رساؤ ہوا یا نہیں۔ اس حوالے سے اقدامات بھی دکھائی نہیں دیے ہیں۔ عمانی بحریہ نے بتایا ہے کہ اب تک عملے کے کسی رکن کا سراغ نہیں ملا۔

مزیدخبریں