دالوں اور چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافہ

حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ

Jul 17, 2024 | 11:42:AM

(ویب ڈیسک)عوام کو ریلیف دینے کے لئے یکم اگست سے یوٹیلٹی سٹورز پر دالوں اور چاول پر سبسڈی میں 300 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دال چنا اور ٹوٹاچاول پرفی کلو سبسڈی25 روپے سے بڑھا کر 100 روپےکرنے کی تجویز ہے جب کہ  گھی پرفی کلو سبسڈی70 روپےسے بڑھاکر 100 روپےکرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

چینی پر بھی فی کلو کے حساب سے سبسڈی بڑھانے کی تجویز ہے۔اس طرح عوام کو عام بازار کی نسبت یوٹیلٹی اسٹورز پر دالیں اور دیگر اشیاء مزید سستی ملیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کےنئے پیکج کی سمری ای سی سی کو بھجوادی گئی ہے، اس سمری کا  ای سی سی اوروفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد ہوگا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم کے نئے پیکج کا اطلاق یکم اگست سے کرنےکی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ذرائع  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز  پر5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جارہی ہے جس میں چینی،گھی،آٹا، چاول اور دالوں پر بی آئی ایس پی صارفین کو سبسڈی دی جارہی ہے،  بجٹ میں یوٹیلیٹی اسٹورز  پر وزیراعظم اور رمضان پیکج کے لیے 65 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم ریلیف پیکج کےلیے رواں مالی سال 55 ارب روپے مختص کیے گئے جب کہ گزشتہ مالی سال وزیر اعظم پیکج کے تحت35 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں