شدیدگرمی میں انفیکشنز کا خطرہ، ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا

Jul 17, 2024 | 13:05:PM
شدیدگرمی میں انفیکشنز کا خطرہ، ماہرینِ صحت نے محفوظ رہنے کا طریقہ بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج ہے ، جس کے پیشِ نظر ماہرینِ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

اس حوالے سے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں، پانی ابال کر پیئیں۔

ماہرینِ صحت نے کہا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل ہوتے ہیں، شہری بلا ضرورت گرمی میں گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرینِ صحت کے مطابق شہری ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں، تیز دھوپ میں گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ماہرینِ صحت کے مطابق دن 11 بجے تا 3 بجے دوپہر خود کو براہِ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں، اگر گھر سے نکلنا بے حد ضروری ہو تو سر ڈھانپ کر باہر نکلیں۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اس موسم میں او آر ایس اور پانی کا استعمال نمکیات کی کمی سے بچا سکتا ہے۔