کوہاٹ :کوئلے کی کان میں دھماکا ،تین افراد جاں بحق،4 زخمی

Jul 17, 2024 | 14:59:PM
کوہاٹ :کوئلے کی کان میں دھماکا ،تین افراد جاں بحق،4 زخمی
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوگیا ۔کان میں کام کرنے والے تین مزدور جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے۔

واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں پیش آیا ،خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو حکام جائے حادثہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

ضرورپڑھیں:کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں طوفانی بارش، 83 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

حکام نے کہا کہ دھماکا ضلع کوہاٹ کے درہ آدم خیل کے علاقے میں ہوا، دھماکے میں 3 مزدور جاں بحق ہوئے جب کہ 4 کان کن زخمی بھی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اور جاں بحق افراد کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے شہریوں کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔