خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان میں گلیشئر پھٹیں گے ، این ڈی ایم نے خطرے کی گھنٹی بجادی

Jul 17, 2024 | 16:22:PM
خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان میں گلیشئر پھٹیں گے ، این ڈی ایم نے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے  پہاڑی علاقوں  میں گلاف کے خطرے کے  حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

ممکنہ گلاف کے خطرے کے پیش نظر این ڈی ایم اے کا متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور ممکنہ آندھی، طوفان اور بارشوں کے پیش نظر گلاف الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے  کے مطابق خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں  17تا23 جولائی 2024 کے دوران مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے،جھیلوں کے سیلاب کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے  ہدایت  جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ  متعلقہ محکموں کیساتھ مکمل رابطے میں رہیں، ضروری انوینٹری آلات کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے ، غیر محفوظ مقامات پر ایمرجنسی اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور  مقامی کمیونٹی، سیاحوں اور خطرے سے دوچار علاقوں میں مسافروں کو الرٹ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:تیز ہواؤں، گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

این ڈی ایم اے  کا مزید کہناہے کہ   متعلقہ ادارے غیر ضروری سفر نقل و حرکت سے گریزکرنے کے لیے پہلے سے خبردار کریں،متعلقہ محکمے خطرے سے دو چار علاقوں میں لوگوں کے بر وقت انخلاء کو یقینی بنانے کے لیے فرضی مشقیں بھی تشکیل دیں۔