اللہ بھی ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں،اداکارہ حنا خان کا یوم عاشور ہ پر پیغام

Jul 17, 2024 | 19:04:PM
اللہ بھی ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں،اداکارہ حنا خان کا یوم عاشور ہ پر پیغام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) چھاتی کی کینسر میں مبتلا بھارتی اداکارہ حنا خان نے یوم عاشور پر پیغام جاری کرتے ہوئے عراق کے شہر نجف جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج دنیا بھر میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، ایسے میں اداکارہ حنا خان نے بھی یوم عاشور کے موقع پر نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک  سٹوری شیئر کی، اداکارہ نے اپنی  سٹوری میں مزار کے اندرونی حصے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی یا حسین! اللہ کا شیر لکھا۔

اداکارہ نے اپنی سٹوری پر مزید لکھا کہ اللہ ان سے محبت کرتا ہے جو حسینؓ سے محبت کرتے ہیں، میرا دل چاہتا ہے میں ابھی نجف جاؤ۔

واضح رہے کہ حنا خان نے حال ہی میں چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا اور بتایا کہ انہیں سٹیج 3 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر وہ اپنی صحت اور علاج سے متعلق معلومات شیئر کرتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ تکلیف میں ہوں ‘‘ کیموتھراپی کے بعد کام شروع کرنے پر تنقید،حنا خان کا ردعمل