آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے

Jul 17, 2024 | 19:14:PM
آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں بابراعظم ایک مرتبہ پھر بازی لے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تینوں فارمیٹ میں  پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

انٹرنشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 859 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بابراعظم 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، انگلیںڈ کے جو روٹ 840 پوائنٹس کیساتھ دوسرے، ڈیرل مچل 768 پوائنٹس کیساتھ چوتھے جبکہ اسٹیو اسمتھ 757 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح انگلینڈ کے ہیری بروک 3 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے اور انگلینڈ کے زیک کراؤلی 3 درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے۔ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے،انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام 8 نمبر رینکنگ پر کیا جبکہ شاہین آفریدی ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

 ون ڈے رینکنگ میں کپتان بابراعظم 824 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ شبمن گل 801 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں، اسی طرح ٹی20 میں کپتان بابراعظم اور محمد رضوان باالترتیب 755 اور 746 پوائنٹس کیساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکن انڈر19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قتل