ملک بھر میں آندھی، طوفان کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Jul 17, 2024 | 22:43:PM
ملک بھر میں آندھی، طوفان کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے   ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی ، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں جبکہ خطۂ پوٹھوہار، اسلام آ باد، شمال مشرقی پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیر، جنوب زیریں سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، اس دوران با لائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

 جمعرات  کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں تیز ہواؤں،جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

خیبرپختونخواکے دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور،صوابی، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم،کرک، وزیرستان، بنوں،لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

پنجاب میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں اکثر مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کابھی امکان ہےجبکہ ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا،لیہ، بھکر ، میانوالی، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، مظفر گڑھ،کوٹ ادو اور راجن پور میں چند مقامات پر  جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا ظاہر امکان ہے ۔

صوبہ بلوچستان کے ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی،لورالائی، نصیر آباد ، جعفر آباد،جھل مگسی،ڈیرہ بگٹی، سبی ، خضدار، قلات ، کوئٹہ،زیارت،مستونگ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے تاہم  صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا  بھی کہا گیاہے۔

صوبہ سندھ  کے  بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورمرطوب رہنے  تاہم رات کے  دوران تھرپارکر، عمرکوٹ ، مٹھی، میرپور خاص ،سانگھڑ، شہید بینظیر آباد،دادو، بدین، ٹھٹھہ ،کراچی، حیدر آباد اورسجاول میں چند مقامات پر جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

     کشمیر اور  گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ا برآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔