خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کیسز میں کمی، 17 اضلاع میں شرح صفر

Jun 17, 2021 | 00:11:AM
خیبرپختونخوا: کورونا وائرس کیسز میں کمی، 17 اضلاع میں شرح صفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ صوبے کے 17 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صفر رہی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی مجموعی شرح ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 
پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد رہی۔ 24 گھنٹوں کے دوران بٹگرام میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد دیر اپر میں شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں پر تشدد پر والدین اور والدین پر تشدد پر بچوں کو جیل جانا ہو گا، بل منظور