(24نیوز) کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملتان میں صبح سویرے سرمئی بادلوں کا راج رہا،ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی ہو گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں آج تیز بارش متوقع ہے جبکہ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور،کشمور،گھوٹکی، شہید بینظیرآباد، دادو، جیکب آباد ،پڈعیدن اور روہڑی میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔اس کے علاوہ حیدرآباد، عمرکوٹ، میرپورخاص، تھرپارکر، خیرپور اور سانگھڑ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور میں رات کو ٹھنڈی ہوائیں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملتان میں آج وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ۔پی ٹی آئی کے رہنما اہلیہ سمیت زخمی