کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالاجان کی بازی ہار گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جان لیوا مرض ریبیز ایک اور جان لے گیا ، 60 سالہ عبد الحمید ریبیز سے جابحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عبد الحمید کراچی کے علاقہ کورنگی کا رہائشی تھا، جس کو ڈیڑھ ماہ قبل پاگل کتے نے ٹانگ پر کاٹا تھا،واضح رہے کہ 60سالہ عبدالحمید حکیموں سے علاج معالجہ کراتا رہا،حالت خراب ہونے پر عبد الحمید کو گزشتہ رات انڈس ہسپتال میں لایا گیا جہاں انہیں فوری طور پر داخل کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ہسپتال پہنچنے پر ان کی حالت خراب ہونے کے باعث عبدالحمید انتقال کر گئے ،خیال رہے کہ رواں برس ریبیز سے 14 افراد جابحق ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈولفن نے 6سالہ بچے کو زخمی کر دیا، ویڈیو وائرل ہو گئی