(مانیٹرنگ ڈیسک)مجھے کسی کے ساتھ تعلق میں رہنے سے زیادہ سنگل رہنا پسند ہے، کیوں کہ کسی کے ساتھ تعلق بنانے کے بعد انسان آزاد نہیں رہ پاتا اور مجھے آزادی پسند ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کنزہ ہاشمی نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور شو کے دورا ن شادی سے متعلق اپنے نظریات کے بارے میں بھی بات کی۔اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کو لگے کہ آپ کو زندگی میں اب کسی پارٹنر کی ضرورت ہے تو آپ کو شادی کرلینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شادی زندگی کا مقصد نہیں ہے، شادی کے بعد ایک نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے لیکن یہ زندگی نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اس سےپہلے انٹرویو میں اداکارہ نے کہا تھا کہ انہیں دلہن بننے کا بہت شوق ہے جب بھی دلہن بنوں گی بہت اوور دلہن بنوں گی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا تھا کہ ان کی شادی میں ابھی وقت ہے اور جب وقت آئے گا تو ہوجائے گی۔کنزہ ہاشمی نے مزید کہا کہ میں آزادی پسند ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں اضافہ، آج سےاطلاق