حکومتی وزرا میں لڑائی۔۔ تلخ جملوں کا تبادلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومتی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے حوالے سے علی اعوان اور شیریں مزاری کے درمیان تلخ کلامی ، ایک دوسرے کیخلاف تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ہنگامی آرائی کے حوالے سے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اتنا ہنگامہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔جس کے جواب میں علی اعوان نے کہا کہ وہ ہماری خواتین کو گالی دیں، زخمی کریں تو ہم خاموش رہیں؟
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی تنقید ضرور سنیں گے لیکن توہین برداشت نہیں کریں گے۔سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس کے دوران جارحانہ حکمت عملی کے بجائے مفاہمتی پالیسی اپنائی جائے۔
حکومتی ارکان نے کہا کہ بجٹ پاس کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے، افہام و تفہیم کے ساتھ چلنا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:کسی کو اٹھا کر باہر نہیں پھینک سکتا۔ ۔ذمہ داروں کیخلاف ایکشن لے لیا ۔اسد قیصر